Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldتعلقات

تعلقات

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

احتشام الحق آفاقی

ہماری روزمرہ کی زندگی میں تعلقات( Relations) کی بہت اہمیت ہے چونکہ دور حاضر ہی نہیں بلکہ زمانہ کے ازل سے تا ابد کے باشندوں کی حوائج ضروریہ میں شامل ہے ۔ انسان ہو یا حیوان تمام جانداروں میں تعلقات محبت کی جان ہوتی ہے ۔تعلقات ایک کثیر الجہت لفظ ہے ۔ جنھیںکئی قسموں میں بیان کیا سکتا ہے ۔لیکن حقیقی معنوں میں اگر ہم تعلقات کے بارے میں بات کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ تعلقات( Relationship) در اصل دو انسان کے بیچ بہتر گفتگو، درمیانہ محبت و وفاداری کا نام ہے ۔جس میں ایک دوسرے کی محبت اور قدر و منزلت کا خصوصی طور پر پاس ولحاظ رکھتے ہیں۔ سائیکا لوجی (Psychology) میںبہتر تعلقات (Best Relationship) کے لئے مندر جہ ذیل باتوں پرقابل قدر توجہ دی گئی ہے (۱) اولا ً خو د سے محبت کرنا ۔ چونکہ ہمیں اپنی زندگی میں اپنے علاوہ کسی اور سے بھی تعلق بحال رکھنا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے خود سے محبت کریں تاکہ اپنی محبت کو دوسرے شخص پر نچھاور کرنے میں آسانی ہو ۔ایک بات تو طے ہے کہ جب ہم خود سے محبت نہیں کریں گے تو دوسروںکے لئے ہمدردیاں نچھاورکیسے کریں گے ۔ (۲) اپنے ساتھی دوستوں اور رشتہ داروںپر اعتماد رکھنا ، ان کو سچ جاننا ، ان کی یقین و تحمل کو بحال رکھنا ۔(۳) ایمانداری ، ایک دوسرے سے تعلقات میں ہمیشہ سچ بولنا اور سچائی کے ساتھ زندگی گزارنا ۔ (۴)بات چیت،مواصلات (communication) گفت و شنید کے بغیر تعلقات چاہے کیسے بھی ہوں زیادہ دنوں تک بحال رہنے کے امکانات نہیںہوتے ہیں۔(۵) روابط(Connection) پانچویں چیز سب سے اہم ہے روابط ،رابطہ کو اس جملے سے بآسانی سمجھا جاسکتا ہے؎
رابطے ضروری ہے،رشتوں کی بقا ء کیلئے
مندرجہ ذیل ماخذ کی بنیاد پر ہم ایک بہتر تعلقات قائم کر سکتے ہیں ۔ ہم جس معاشرے کا حصہ ہے وہاں بغیر تعلقات کے انسان ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے دوستوں، ساتھیوں ، اپنے ساتھ میں رہنے والوں ، کام کرنے والوں سب کے ساتھ ایک خوشگوار تعلقات قائم کریں ۔تاکہ خوشگوار زندگی کی راہیں ہموا ر ہو سکے۔ اب ہم یہاں پر تعلقات کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرسکتے ہیں کہ کس سے کتنا اور کس قدر تعلقات رکھنا ضروری ہے ۔ مثال کے طور پر آپ اپنے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ الگ رویہ سے پیش آئے ، اپنے دوست و احباب کے ساتھ الگ مزاج رکھے ، اپنے پڑوسیوں سے الگ ، آفس میں والوں کے ساتھ الگ ، آفس میں جو آپ سے بڑے عہدوں پر فائز ہیں ان سے الگ قسم کے روابط ، جو آپ سے نیچے ہے ان کے ساتھ ایک الگ انداز میں پیش آئیں۔ لیکن پھر بھی ہم کہیں گے کہ ایک بہتر تعلقات اسی کو کہا جاسکتا ہے جب وہ خواشگوار ہوں ۔ مثلا ہم اپنے رشتہ داروںکے ساتھ میانہ روی کا راستہ اختیار کریں ان کے اتنے قریب بھی نہ ہو ں کہ ان سے پھر دور جانے میں دقتوں کا سامنا ہواور اتنی بھی دوری نہ ہو کہ پاس آنے میں ہچکچاہٹ (Hisitation) محسوس ہو ۔ اسلئے رشتہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قبل از وقت ہی میانہ روی کا راستہ اختیار کریں ۔ علاوہ ازیں پڑوسیوں سے بھی اچھے تعلقات کا ہونا ضروری ہے ، اس کے لئے ہم ضرورت پڑنے پر ان سے ملاقات کریں ، وقت ضروریات میںان کی مدد کریں ۔ اور کبھی کبھار خودبھی ان سے مدد طلب کرلیں۔ آفس میں کام کرنے والوں کے ساتھ ساتھ الگ الگ مزاج سے پیش آنا ضروری ہے مثلا ً اگر کوئی آپ سے بڑے عہدے پر فائز ہوں تو ان ساتھ الگ طریقے سے پیش آئیں اور جو لوگ آپ کے ما تحت ہیں ان کے ساتھ نرم و شگفتہ مزاجی سے پیش آئیں تاکہ وہ آپ جو ایک اچھا انسان سمجھیں او ر آپ کو اپنا محسن مانیں ۔
تعلقات کے لئے یہ سب چیزیں یوں ضروری ہے کہ ہم بہتر تعلقات کے بغیر محبت کو ایک دوسرے کے ساتھ تقسیم نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیںکہ بسا اوقات ہمارے ساتھ ہمارے درمیان تلخ حقائق کا سامنا ہوتا ہے اور ہم یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ بھئی فلاں شخص یا میرے فلاں محسن مجھے نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ بھی انھیں اپنے متعلق نہیں سمجھا پاتے ہیں کہ آپ کو کیا سمجھا جائے اور آپ کا حقیقی مقام ان کے لئے کیا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ پہلے خود اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں تب اوروں سے بہتر تعلقات کی امید کریں ۔ اکثر و بیشتر مشاہدہ میں آتا ہے کہ ذاتی رویہ (Self Behavior) اوروں کے ساتھ تو بہتر نہیں ہوتا لیکن دوسروں سے بہتر رویہ کی امید کرتے ہیں ۔ ایک بات یاد رکھیں جو کچھ ہم دوسروں کو دیں گے وہی چیزآپ تک واپس آئے گی ۔ کوشش کریں کہ آپ کی طرف سے سب کو خوشی میسر ہو۔
[email protected]
qq

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular