Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldتبصرہ بر گلہائے سودا

تبصرہ بر گلہائے سودا

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

اسری رضوی

سرفراز سر بحیثیت فارسی لکچرر مولانا آزاد یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس میں ہیں ان سے میری ملاقات فارسی میں ایم اے کے دوران ہوئ مزاجاً ہمدرد شفیق اور معاون استاد ہیں پڑھانے کا انداز اتنا پر اثر اور مثبت کہ انکی تدریس شدہ چیزیں مجھے ازبر ہوگئیں اسے محبت وشفقت کی بنا پر سر نے مجھ ناچیز کو اپنی کتاعنایت فرمائ تاکہ میں اس پڑھ کر فیض یاب ہو سکوں کافی مصروفیت کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ بر وقت نہ کر سکی اور ایک طویل عرصہ کے بعد میں نے کتاب پڑھی تو خواہش ترسیل نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کیا اور اک نتیجہ میں یہ تبصرے قارئین کے حوالے ہے
گلہائے سوداترتیب وتدوین و تعلیق ازڈاکٹرسرفرازاحمد خان صاحب ،اشاعت-عرشیہ پبلیکیشنزدھلی،سر ورق کتاب کے نام سے پوری طرح مربوط نازک رنگین بوٹوں سے مزین ھے-کتاب کی ضخامت 326/اوراق پر مشتمل ھےجسمن انتساب و فہرست مضامین کے بعد صفحہ 9/سے11/تک پیش گفتار صفحہ 12/سے30/تک مقدمہ،صفحہ 31/پر نشانات اختصاری ،32/سے35/تک بسم اللہ کے عنوان کی تحت دو منظومات صفحہ 66/پر کلیات سودا کاعکس صفحہ 37/سے39/تک تمہید ازقلم محمد انوار سہسوانی صفحہ 40/سے45/تک، دیبا چہ ازقلم اصلح الدین اور صفحہ 46/سے106/تک 61/غزلین ھین–صفحہ 107/سے110/تک،دوقصائد (1)درمدح عمادالمک آصف جاہ،(2)درتعریف مسجد نو مرقوم ھین–صفحہ 111/سے 119/تک کتاب کی فصلون پر روشنی ڈالی گئی ھے-
صفحہ 120/سے126/تک فصل اول کے تحت سبب ترتیب و تدوین کا بیان ھے–صفحہ 127/سے149/تک فصل دوئم کے تحت مرزافاخر مکین کے اساتذہ کےاشعار کو خط کشیدہ کرنےکی رودادبیان کی گئی ھے-صفحہ150/سے167/تک اس زمانے کےشعرائے گذشتگان و موجود گان کے ان اشعار کو جمع کیا گیاھے جن مین مرزا موصوف نےتصرف کیا اور اپنے خیال کے مطابق اصلاح کی ھےسبب اصلاح اور اصلاح شدہ اشعار بھی لکھے گئے بین–
صفحہ 168/سے 206 /تک مرزا فاخر مکین کے قابل اعتراض اشعار، سبب اعتراض، اور دیگر شعراء کے باعتبار الفاظ ومعانی یکسان اشعار بطور نمونہ پیش کیئےگئے ھین–صفحہ 207/سے270/تک مرزا فاخر مکین کے (تعلیقات)انکی زندگی کے حالات واقعات اور اھم شخصیتون کا بیان ھے–صفحہ 271/سے صفحہ 286/ تک حوالہ جات کی فہرست ھے—صفحہ 287/سے 300/تک حوالے مین داخل کتابون اور رسالون کے مصنفین کے اسمائے گرامی ھین–صفحہ 310/سے316/تک ان مقامات کی فہرست ھے جہان وہ کتابین اور رسالے لکھےگئے ھین–صفحہ 317/سے 326 /تک حوالون مین استعمال ھونے والے مخطوطات کے نام اور کیفیات درج ھین –کتاب کی پشت پر ایک نیلے بلاک مین ناشر کی طرف سےکتاب اور صاحب کتاب کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ھے ناشر کےمطابق یہ کتاب اپنی نوعیت کے اعتبار سے انتہائ جامع اھم اور کا آمد ھے، اس کتاب کامرتب سودا کوفارسی کاقادر الکلام شاعرمانتاھے اور مرزافاخر مکین کی ادبی جسارت کوسودا کی ھمنوائ مین برسر غلط گردانتاھےاور اپنےموقف کیلیئے وافرثبوت اور مضبوط دلائل بھی پیش کرتاہے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular