Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldتبصرہ:درودشریف کے فضائل ومسائل

تبصرہ:درودشریف کے فضائل ومسائل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

نام کتاب:درودشریف کے فضائل ومسائل
مصنف:علامہ عبداللہ سراج الدین
مترجم:مولانانوشادعالم اشرفی جامعی
صفحات:288مجلدودیدہ زیب قیمت:200
ناشر:السیدمحموداشرف دارالتحقیق والتصنیف کچھوچھہ شریف۔

کتاب”درودشریف کے فضائل ومسائل “عربی سے اردومیں ترجمہ شدہ ہےاس کتاب میں درودشریف سے متعلق تمام گوشےفضائل،فوائد،برکات،احکام،آداب،اورمسائل مع دلائل ازآیات قرآنیہ واحادیث نبویہ وغیرہ کابیان نہایت علمی،تحقیقی اوراستدلالی انداز میں کیاگیاہے چنانچہ سب سے پہلے آیت درودپرعلمی وتفسیری گفتگو کی گئی ہےپھر دلائل کے ساتھ درودشریف کےفرض ،واجب اورسنت ہونے پربحث کی گئی ہے اوراس کے بعدتفصیل کے ساتھ ان مقامات کاذکرکیاگیاہےجہاں درودشریف پڑھناسنت یامستحب ہے جیسے اذان کے بعد،مسجدمیں داخل ہوتے اورنکلتے وقت،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کااسم شریف لکھتے وقت،حدیث بھول جانے کے وقت،نمازوں کے بعد،ختم قرآن کے وقت،غم اورمصیبت کے وقت،جمعہ کے دن اورجمعہ کی رات،اورحج وعمرہ کے افعال کی ادائیگی کے وقت۔پھرشرح وبسط کے ساتھ درودشریف کے فضائل وفوائداوردرودابراہیمی کے کلمات اوراسکی جامعیت پرگفتگوکی گئی ہے اوراس ضمن میں اس پرواردکئے گئے اعتراضات کے جوابات بھی بڑی وضاحت اورتفصیل کے ساتھ دئے گئے ہیں پھرواقعات کی روشنی میں درودشریف کے خصوصی فیوض وبرکات سے مالامال ہونے والے ان خوش نصیب مومنین ومومنات کاذکرکیاگیاہے جن کامحبوب شغل کثرت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پردرودپڑھناتھااس کے علاوہ بعض دیگرمفیدمباحث بھی ہیں مختصریہ کہ اپنے موضوع پرنہایت منفرداورعمدہ کتاب ہے ۔اصل کتاب جیساکہ بیان کیاگیاعربی میں ہے جس کااردومیں ترجمہ کیاگیاہےڈاکٹرعبدالسلام جیلانی شعبہ تاریخ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے اپنی تقریظ میں اس ترجمہ کی خصوصیات کوان الفاظ میں قلمبندکیاہے کہ:ترجمہ کے اندرعربی متن کی لذت بھی پائی جاتی ہے،عربی زبان کی شوکت بھی پائی جاتی ہےاوراردوزبان کی شیرینت بھی محسوس ہوتی ہے اس لئے کہاجاسکتاہے کہ مترجم اپنی کاوش میں پوری طرح کامیاب ہیں اوراہل دانش کی طرف سے مبارکبادی کے مستحق۔اورمفتی شہاب الدین اشرفی جامعی شیخ الحدیث وصدرمفتی جامع اشرف نے تحریرکیاہے کہ:کتاب مذکورکاترجمہ سلیس اورآسان اردومیں کرنے کی مستحسن کوشش کی گئی ہے،اردوترجمہ میں اصل کتاب کے مزاج،اندازبیان اورتعبیرکوملحوظ رکھاگیاہے اوراس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ زبان کی چاشنی اورشیریں بیانی مفھوم کی ادائیگی کے ساتھ باقی رہے،عربی زبان کے مقابل اردوزبان کادامن تنگ ہونے کے باوجوداردوترجمہ کوعربی عبارت سے بہت حدتک ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
نوٹ کتاب حاصل کرنے کے لئے درج ذیل نمبرپررابطہ کریں ۔موبائل
9794256496
[email protected]

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular