Monday, May 6, 2024
spot_img

*غزل*

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

پرویز احمد

نئی آفت بلائی جارہی ہے
ملنساری بڑھائی جارہی ہے
نہیں ہے ان کے ہونٹوں پر شکایت
محبت آزمائی جارہی ہے
بہ ظاہر وہ خفا ہیں جانتا ہوں
خوشی دل میں چھپائی جارہی ہے
طبیعت تو نہیں اچھی ہماری
مگر اچھی بتائی جا رہی ہے
کبھی مندر کبھی مسجد کو لے کر
ہمیں پٹی پڑھائی جارہی ہے
نہیں پروا کسی کو بھی کسی کی
عمارت دل کی ڈھائی جا رہی ہے
مخالف ہے جہاں پرویز تیرا
تری ہمت بڑھائی جارہی ہے
شاہین باغ دہلی 110025

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular