Friday, May 3, 2024
spot_img

آنسو

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

ڈاکٹر منتظر قائمی

ہو گئے بحرِ غمِ شہہ کے شناور آنسو
قدو قامت میں ہیں سجدوں کے برابر آنسو
بن گئی کرب و بلا جب سے حسینی کعبہ
فرض کی طرح ادا ہوتے ہیں گھر گھر آنسو
دامنِ فاطمہ زہراؑ کی بشارت آنسو
کم سے کم خلد کی دیتے ہیں ضمانت آنسو
جب سے ذکرِ غمِ سرور سے ہوئے ہیں منسوب
ہوگئے ہیں مری آنکھوں کی امانت آنسو
اپنی پلکوں پہ جیوں ہی میں نے سنوارے آنسو
ہوگئے کوثر و تسنیم کے دھارے آنسو
چند قطرے جو بہے شاہ کی مظلومی پر
بن گئے فاطمہ ؑ کی آنکھ کے تارے آنسو
تہذیبِ عزاداری کے آداب ہیں آنسو
اے مجلس و ماتم تیرے القاب ہیں آنسو
وہ آنکھ کہ جو لذّتِ گریہ سے ہے محروم
اس چشمِ تماشاکے لئے خواب ہیں آنسو
کربلا والوں پہ صدیوں سے فداہیں آنسو
در سرور پہ کہاں شاہ و گدا ہیں آنسو
خوابِ غفلت میں پڑے مردہ ضمیروں کے لئے
مقتلِ وقت میں ہل من کی صدا ہیں آنسو
صدر شعبئہ اردو، فخرالدین علی احمد گورمنٹ پی جی کالج
محمودآباد، سیتا پور
موبائل: 8127934734

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular