Friday, May 3, 2024
spot_img

استاد

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

ڈاکٹر رضیؔ امروہوی

ہو گئے ہر طرح برباد ،اجی سنتے ہو
بنے بیٹھے ہو خود استاد،اجی سنتے ہو
شاعری کرتے رہے بچوں کو دیکھاہی نہیں
یوں نکمی ہوئی اولاد،اجی سنتے ہو
تم نے تو گھر کو بھی چوپال بنا رکھا ہے
روز بڑھ جاتے ہیں افراد،اجی سنتے ہو
خالی باتوں سے تو گھر بار چلا کرتا نہیں
میرے کس کام کی یہ داد،اجی سنتے ہو
شاعری ایسی بلا ہے میاں جس کے ہاتھوں
ہوگئے کتنے ہی برباد،اجی سنتے ہو
ذکر کب ہوتا ہے پرویز کا اس دنیا میں
اب نہ شیریں ہے نہ فرہاد،اجی سنتے ہو
نوٹوں میں کھیلتے ہیں آج تمہارے چیلے
تم ہو بس نام کے استاد،اجی سنتے ہو
آگئیں کتنے ہی چیلوں کی کتابیں چھپ کر
کیا چھپی آپ کی روداد،اجی سنتے ہو
جو بھی کہنا تھا وہ سب کہہ گئے میرؔ و غالبؔ
کیا تمہیں یہ بھی نہیں یاد ،اجی سنتے ہو
الٹی سیدھی نہ کرو شاعری اب تو للّٰلہ
پیچھے پڑ جائیں گے نقاد،اجی سنتے ہو
فاعلاتن کی بہت سنتی رہی ہوں گردان
اب کرائوں گی میں میلاد،اجی سنتے ہو
شاعرات اتنی لگا رکھی ہیں پیچھے تم نے
بیٹھی رہتی ہوں میں ناشاد،اجی سنتے ہو
تم نہیں سدھرے تو گھر بھائی کے اپنے اک دن
میں چلی جائوں گی بغداد ،اجی سنتے ہو
بات کرنی ہے ضروری ذرا اندر آئو
غصے میں بیٹھا ہے داماد،اجی سنتے ہو
آج بیوی کے رضیؔ اچھے لگے یہ الفاظ
سنا ہے کتنے دنوں بعد،اجی سنتے ہو
آباد مارکیٹ دودھ پور علی گڑھ
موبائل:9897601669

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular