ظفرالاسلام نے پیشگی ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی

0
134

نئی دہلی،8مئیہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام خان نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے خلاف ہونے والے غداری کے مقدمے میں پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہے ایڈووکیٹ ورندا گروورنے کہا کہ اس درخواست کی سماعت 12 مئی کو ہوگی۔


مسٹر خان نے 28 اپریل کو فیس بک پر مبینہ طورپر اشتعال انگیز پوسٹ لکھی تھی ، جس کے بعد ان پر ملک سےبغاوت اور نفرت کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔چیئرمین پر، دوفرقوں میں عدم رواداری کو بڑھاوا دینے ، مساوات اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے تصور کے ساتھ کام کرنے کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔
فیس بک پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے،اگر ہندوستان کے مسلمانوں نے اس کی شکایت عرب ممالک سے کردی تو ہندوستان میں زلزلہ آجائے گا۔

پوسٹ میں مسٹر خان نے لکھا تھا،’’ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اور عرب کے متعدد ممالک مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔خاص طور سے انہوں نے کویت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو عرب ممالک خاموش نہیں رہیں گے۔مفرور ذاکرنائک اور ایسے ہی متعدد لوگوں کا نام لیتے ہوئے ظفرالاسلام نے کہا،وہ(ذاکر نائک)بھی عرب میں ایک مقام رکھتے ہیں۔اگرضرورت پڑی تو وہ عرب سے بات چیت کریں گے۔
حالانکہ چئرمین نے یکم مئی کو اپنی پوسٹ کے تعلق سے معذرت بھی کی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here