دہلی کے پُر تشدد واقعات پر خواتین نے کیا احتجاج

0
179

لکھنؤ: حسین آباد واقع گھنٹہ گھرپارک میں سی اے اے اور این آر سی کےخلاف تحریک چلارہی خواتین نے آج دہلی کے پُر تشدد واقعات پر بھی اپنا احتجا ج ظاہرکیا۔ خواتین نے ملک میں تشدد کامقام نہیں نعرہ لکھا بینر لیکر مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب گومتی نگر کے اجریاؤںواقع درگاہ احاطہ میں بھی تحریک چلا رہی خواتین نے دہلی کے واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے افسوس ظاہرکیا۔ خواتین نے نعرے بازی کرتے ہوئے پُر تشدد واقعات کی سخت الفاظ میں سخت مذمت کی۔

خواتین نے کہاکہ پُر امن طریقہ سےاپنی بات رکھنا چاہئے ۔ تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کی مخالفت میں حسین آباد کے گھنٹہ گھر پارک اور گومتی نگرکے اجریاؤں میں درگاہ احاطہ میں بدھ کے روز بھی خواتین کی تحریک جاری رہی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here