بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار اجے دیو گن نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اداکار اگر یہ کہے کہ باکس آفس کی کوئی حیثیت نہیں تو وہ جھوٹ کہتا ہے۔
30 برسوں سے کئی مشہور اور ہٹ فلموں میں اپنی ادکاری کا جوہر دکھانے والے اجے دیو گین نے اس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش اور دعا ہوتی ہے کہ ہم جو کچھ کام کر رہے وہ بلندی کی طرف جائے۔
او ٹی ٹی ہو یا سیٹلائٹ جب فلم آپ کے ڈرائنگ روم میں کئی ذرائع سے آتی ہے تو آپ وہی فلم دیکھنے تھیٹر جاتے ہیں جس کی کوئی حیثیت ہو، تو ہمیں کامیابی ایسے ہی نہیں ملتی۔
لیکن اچھی فلم خود اپنی جگہ بناتی ہے اور دنیا بھر کے دیکھنے والوں کو متوجہ کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال غیرمتوقع اور قدرتی امر ہے۔ یاد رہے کہ انھوں نے گزشتہ برس فلم تنہاجی بنائی ہے۔
اجے دیوگن کی اس گفتگو سے ہٹ کر اگر انکی تیس سالہ فلمی کیریئر کی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ تیس برس تک اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا کوئی معمولی بات نہیں۔
انھوں نے محنت اور مستقل مزاجی سے یہ مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔ انکی پہلی فلم پھول اور کانٹے (1991) سے لیکر آخری ریلیز شدہ فلم تنہاجی (2020) جوکہ انکی 100ویں فلم ہے، اس دوران انھوں نے نہ صرف ایک اداکار کے طور پر کام کیا بلکہ فلمسازی بھی کی جس میں کہ فلم مے ڈے شامل ہے۔