وٹامنز اور منرلز انسانی جسم کے لیے بنیادی اجزا کی حثیت رکھتے ہیں، وٹامنز کی متوازن مقدار قوت مدافعت مضبوط بنا کر متعدد بیماریوں، وائرل اور موسمی انفیکشنز سے بچاتی ہے، وٹامنز سے حاصل ہونے والے فوائد کو مؤثر بنانے کے لیے کونسا وٹامن کس وقت لینا چاہیے یہ جاننا بھی نہایت ضروری ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق وٹامنز انسانی جسم میں جا کر مختلف اوقات میں مختلف طریقوں سے افادیت پہنچاتے ہیں، کچھ وٹامنز کھانے سے قبل، کھانے کے بعد، نہار منہ یا کھانے کے دوران لیے جاتے ہیں، ہر وٹامن کا انسانی جسم مین اثر انداز ہونے کا اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے، سپلیمنٹس کے طور پر لیے جانے والے وٹامنز میں کچھ ملٹی یعنی ایک کیپسول میں ایک سے زائد وٹامنز پائے جاتے ہیں جبکہ کچھ وٹامنز واحد ہوتے ہیں جنہیں مختلف اوقات میں لینا زیادہ سود مند ثابت ہوتا ہے۔