پیٹ بھر کر ناشتہ کرنا اچھی صحت کے لیے بےحد ضروری ہے لیکن ہر بار ایک ہی انداز کے پکوان سامنے آئیں تو یقیناً کھانے کا دل نہیں کرتا۔
انڈے پراٹھے تو سب ہی ناشتے میں کھاتے آرہے ہیں لیکن اگر ناشتے میں فاسٹ فوڈ اسٹائل کا انڈا سینڈوچ سامنے آجائے تو یقیناً کوئی اسے کھانے سے انکار نہیں کرے گا۔
یہاں ریسٹورنٹ اسٹائل کے ایک ایسے سینڈوچ کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو بہت زیادہ دستیاب نہیں۔
پاکستان میں انڈا سینڈوچ ، چکن سینڈوچ، بیف سینڈوچ اور کلب سینڈوچ جیسی ریسیپی تو تقریباً ہر فاسٹ فوڈ چین پر دستیاب ہیں لیکن یہاں منفرد ترکیب کے ساتھ اس سینڈوچ کو تیار کرنا سکھایا گیا ہے۔
اس خصوصی سینڈوچ کی تیاری کے لیے سلاد میں استعمال ہونے والی چیزوں کی ضرورت درکار ہوتی ہے، جن کا سلاد بنانے کے بعد صرف بریڈ میں رکھ کر کھانے کی دیر ہوتی ہے۔
انڈا سلاد سینڈوچ ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے لیے سب سے ذیادہ موزوں ہے، تاہم اسے کسی بھی وقت تیار کر کے کھایا جاسکتا ہے۔
اجزاء
سلاد کے لیے
مکھن 6 چائے کے چمچ
زیتون کا تیل چوتھائی کپ
مایونیز 2 چائے کے چمچ
لیموں کا رس حسب ضرورت
ہری پیاز کے پتے 2 عدد کاٹ لیں
ہرا دھنیا حسب ضرورت کاٹ لیں
شہد ڈیڑھ چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
انڈے 2 عدد بوائل کرلیں
نوٹ: چاہیں تو سلاد میں استعمال ہونے والی اپنی مرضی کی مزید اشیاء بھی شامل کرلیں
ترکیب
ایک برتن میں بوائل انڈوں کو کاٹ کرمایونیز، مکھن، شہد اور تمام چیزوں کے ساتھ مکس کرلیں۔
جب تمام چیزیں مکس ہوجائیں تو سلاد کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فرج میں رکھیں۔
آخر میں ایک سلائس کے اوپر سلاد بھر کے دوسرا سلائس اوپر رکھیں۔
ذائقہ دار انڈا سلاد سینڈوچ تیار ہے۔
سلاد کو بوائل انڈوں کے بغیر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
انڈوں کا آملیٹ بناکر بھی سینڈوچ بنایا جاسکتا ہے۔
Also read