قتل کے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا- Two murder suspects sentenced to life in prison

0
94

پرتاپ گڑھ:  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو ملزمان کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے بموجب کیدارناتھ یادو ساکن مدھوا پور نے تھانہ نواب گنج پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 23/ ستمبر 2012 کو اس کا چھوٹا بھائی سریش کمار لالا بازار واقع دواخانہ بند کر رات تقریبًا 9 بجے بذریعہ بائک گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں گھات لگائے بیٹھے رام پرتاپ سنگھ اور ان کے ڈرائیور محمد مختار نے اس کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔گولی کی آواز پر پہونچے شیام لال ،جئے پرکاش و چھو ٹے لال نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو ملزمان گولی مار کر بھاگ رہے تھے ۔پولیس شکایت پر قتل کا کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں داخل کردی تھی ۔
عدالت نے پیر کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم رام پرتاپ سنگھ و محمد مختار کو عمر قید و پچاس پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔جرمانہ کی رقم میں سے نصف رقم مقتول کی اہلیہ کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here