حالیہ دہلی دورے سےمہاراشٹر کانگریس کی قیادت میں تبدیلی کا کوئی تعلق نہیں :تھوراٹ

0
139

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کے صدر اور وزیر بالاصاحب تھوراٹ نے منگل کے روز کہا کہ ان کے حالیہ دہلی کے دورے کا مہاراشٹر کانگریس کی قیادت میں تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی چاہے گی کہ کسی اور کو ریاست کی ذمہ داری دی جائے تو وہ ریاستی کانگریس کے صدر کی حیثیت سے استعفی دینے کے لئے تیار ہے۔
ذرایع کے مطابق تھوراٹ نے کل سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی غیر موجودگی میں دہلی میں پارٹی کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ریاست میں پارٹی کے سربراہ کے بارے میں جلد ازجلد کوئ فیصلہ کریں کیونکہ اخبارات میں یہ خبر شائع ہورہی ہے کہ مھاراشٹرا میں جلد ہی کانگریس سربراہ کے عہرے میں تبدیلی ہوگی۔
ذائع کے مطابق آج رات ریاستی کانگریس کے مشاہد ایچ کے پاٹل کی ممبئ آمد متوقع ہے اور وہ ریاستی کانگریس سربراہ کے تعلق سے دو سابق وزراء اعلی اور سنئر لیڑران سے ملاقات کرینگے
کانگریس سربراہ کے لئے وزیر امیت دیشمکھ ؛ وزیر یشومتی ٹھاکر اسپیکر نانا بھاو پاٹولے کا نام بھی بازگشت کر رہا ہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here