Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeMarqueeسپاہ نے فوجی سیٹلائٹ " نور " کو کامیابی کے ساتھ خلاء...

سپاہ نے فوجی سیٹلائٹ ” نور ” کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانا کیا

 تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلائی شعبے کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے کثیر المقاصد سیٹیلائٹ کی خلا میں روانہ کئے جانے اور تنصیب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نور سیٹیلائٹ کے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی زاہدان اور چابہار اسٹیشنوں سے سگنل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ بدھ کے روز خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔

نور نامی دفاعی سیٹلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیٹیلائٹ روانہ ہونے اور زمین کے مدار میں پہنچنے کے 90 منٹ بعد ہی اس سے سگنل حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران اس قابل ہو گیا کہ وہ اپنے ملک سے جب اور جہاں سے چاہےکبھی بھی سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کر سکتا ہے۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ خلا میں سیٹیلائٹ کی کامیابی کے ساتھ تنصیب کے بعد ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular