ملک میں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے متجاوز،ایکٹیو کیسزمیں بھی اضافہ- The number of daily deaths from Corona in the country has once again exceeded 100, with active cases also on the rise.

0
85
The number of daily deaths from Corona in the country has once again exceeded 100, with active cases also on the rise.

نئی دہلی:  مسلسل پانچ دنوں تک یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک بار پھر 108 ہوگئی ، جب کہ ایکٹیو کیسز میں بھی ایک ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثناملک میں اب تک 70 لاکھ 17 ہزار 114 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،923 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 71 ہزار 294 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،764 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب ہو نے والوں کی مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 73 ہزار 372 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 1،051 سے بڑھ کر 1،42،562 ہوگئی اور اسی دوران ملک میں 108 مریض دم توڑ گئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 360 ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.26 ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.31 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here