امّت میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن پاک پڑھیں اور پڑھائیں- The best people in the ummah are those who read and recite the Qur’an

0
76

مدرسہ عالیہ فرقانیہ میں سالانہ محفل قرأت کا انعقاد
لکھنؤ 16 فروری عالمی شہرت یافتہ تجوید و قرأت کےمرکز مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک میں قدیم سالانہ محفل قرأت استاد الحفّاظ حافظ عبدالرشید ،خادم مدرسہ عالیہ فرقانیہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ محفل قرأت کو خطاب کرتے ہوئے قاری محمد صدیق ،امام وخطیب مسجد سبحانیہ پاٹانالہ نے کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کرنا نور ہے۔ اور آخرت میں ذخیرہ ہے۔ جن گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہےوہ گھر آسمان والوں کے لئے ایسے چمکدار ھوتے ہیں جیسا کہ زمین والوں کے لئے آسمان پر ستارے۔ رسول اللہ ﷺکی امّت کی رونق اور ذریعۂ افتخار قرآن پاک ہے۔ قاری محمد صدیق نے کہا کہ ہر چیز کے لئے کوئی شرافت و افتخار ھوا کرتا ہے حضور اکرم ﷺکی امّت کی شرافت و افتخار قرآن پاک ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری امّت میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن پاک پڑھیں اور پڑھائیں ۔
محفل قرأت میں قاری محمد زبیر،قاری محمد حزقیل ،قاری محمد صدیق ، قاری کامل، قاری جاوید عالم، قاری محمد طہ، قاری محمد وصفی، قاری جلیل ،قاری سر فراز عالم، قاری گل محمد ،قاری مصوّر، قاری مولانا محمد قاسم وغیرہ نے مختلف لہجوں میں تلاوت قرآن سے سامعین کے دلوں کو منوّر کیا محمد عامر صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here