دہشت گردی کی کوئی حد نہیں : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

0
128

نئی دہلی 21 مئی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور یہ انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

دہشت گردی کی کوئی حد نہیں : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

مسٹر نائیڈو نے عالمی انسداد دہشت گردی ڈے کے موقع پر یہاں جمعہ کے روز جاری ایک پیغام میں کہا کہ اس موقع پر ہمیں ان بے شمار محب وطنوں کو یاد کرنا چاہئے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں۔


مسٹر نائیڈو نے کہا ’’یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر ہمیں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد کرنا چاہئے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنے آپ کو قربان کردیا‘‘۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔ دہشت گردی ہر جگہ امن کے لئے خطرہ ہے ۔ عالمی شہری کے طور پر ہم سبھی کو انسانیت کے لئے دہشت گردی کے خلاف مل کر ہاتھ ملانا چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here