کچھ بولے بغیر زندگی کی مکمل داستان سناتی ’ستارہ‘

0
278

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں چلنے والی ان کی فلم اکیڈمی (ایس او سی) کی جانب سے لڑکیوں کی کم عمری میں شادی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے مختصر ترین دورانیے کی اینیمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ ریلیز کردی گئی۔

ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی اس اینیمیٹڈ آگاہی فلم سے قبل شرمین عبید چنائے اور اس کی اکیڈمی نے بچوں پر تشدد کے خاتمے اور ان کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے شارٹ اینیمیٹڈ فلمیں ریلیز کی تھیں۔

بچوں سے متعلق شعور اجاگر کرتی فلموں سے قبل انہوں نے گزشتہ برس خواتین پر تشدد کے حوالے سے متعلق بھی آگاہی مہم کے سلسلے میں مختصر دورانیے کی فلمیں جاری کی تھیں۔

اب شرمین عبید چنائے فلم کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی 46 سیکنڈ کی اینیمیٹڈ فلم کو عالمی فلم پروڈکشن اداروں کے ساتھ ریلیز کردیا گیا۔

فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اولڈ ایریا میں رہنے والی 14 سالہ ستارہ اور ان کے اہل خانہ کے گرد گھومتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here