غیر ملکی مصنوعات سے گریز کرنے اور دیسی سامان کو اپنانے کی سودیشی جاگرن منچ نے کی اپیل- Swadeshi Jagran Manch appeals to avoid foreign products and adopt indigenous goods

0
170

Swadeshi Jagran Manch appeals to avoid foreign products and adopt indigenous goods

دیوبند: سودیشی جاگرن منچ کے زیراہتمام جہاں گارڈن میں ایک پروگرام کا انعقادکیا گیا ۔ جس میں غیر ملکی مصنوعات سے گریز کرنے اور دیسی سامان کو اپنانے کی اپیل کی گئی ۔پروگرام میں سودیشی جاگرن منچ کے قومی جنرل سکریٹری کشمیری لال نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کیوں سودیشی اہم ہے اور کس طرح ہندوستان سودیشی کو اپنا کر دوبارہ عالمی گرو بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کا سامان استعمال کرنا چاہئے اور غیر ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سودیشی جاگرن منچ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دیسی سامان اپنا کر چین کو اقتصادی میدان میں بڑی ٹکر دے رہے ہیں۔ جس سے ملک کی جی ڈی پی بہتر ہو رہی ہے انہوں نے کہا اب ملک کے عوام نے چین کے سامان کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ہندوستان سودیشی کو اپنا کر دنیا پر تسلط حاصل کرے گا اور ہندوستان دوبارہ سونے کی چڑیا بن جائے گا۔بی جے پی کے مقامی  ایم ایل اے برجیش سنگھ نے بھی سودیشی کو اپنانے پر زور دیا۔اس دوران انیل گوہاری ، پنڈت اجے کمار شرما ، ستیش کمار وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر منچ کی ایگزیکٹو باڈی میں توسیع کرتے ہوئے اجے شرما کو ڈسٹرکٹ پبلسٹی چیف اور سنجیو دھمن کو ضلع کوآرڈینیٹر بنایا گیا۔آخیر میںپروگرام کنوینر مان ویندر سنگھ نے مہمانان کرام اور حاضرین پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here