Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeمرجعیت کی طاقت سے گھبراتا ہے سپرپاور- قرآن خوانی، مجلس اور تعزیتی جلسوں...

مرجعیت کی طاقت سے گھبراتا ہے سپرپاور- قرآن خوانی، مجلس اور تعزیتی جلسوں کا سلسلہ جاری

لکھنؤ : ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی عراق کے بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ہوئی شہادت کےبعد راجدھانی لکھنؤ کے مختلف مقامات پر قرآن خوانی، مجلس اور تعزیتی جلسوںکا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے الگ الگ امام باڑوں، کربلا اور روضوں پر اتوار کوبھی شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے کتائب حزب اللہ کے کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت دیگر شہیدوںکے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں خواتین نے بھی مجلس اور تعزیتی جلسے کرکے شہید جنرل سلیمانی کو اپنا نذرانہ پیش کیا۔

 
آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس کی جانب سے رستم نگر واقع درگاہ حضرت عباس کیمپس میںجلسے اور مجلس کا انعقاد کیاگیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا یعسوب عباس نے کہاکہ جنرل سلیمانی نے جس طرح مقدس مقامات کربلا، نجف اور شام میں روضوںکی حفاظت کی اور عراق سے دہشت گردتنظیم آئی ایس آئی ایس کا خاتمہ کیاوہ مثال ہے۔

مرجعیت کی طاقت پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مرجع اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ دنیا کی سپرپاور اس سے گھبراتی ہے جس کی مثال آیت اللہ روح اللہ خمینی تھے اور آج ہمارے مرجع کرام ہیں۔ جلسہ کو دیگر علماءنے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں علماء، ذاکرین سمیت مقامی لوگ شامل تھے۔

عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے امام باڑہ آغاباقر میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا صابر علی عمرانی نے شہیدوں کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا علی امیر رضوی نے جنرل سلیمانی و دیگر شہیدوں کا تعارف کرایا۔ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا رضا حیدرنے کہاکہ جنرل سلیمانی نے امام حسین کی حیات سے سبق لے کر ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ظالموں کے سامنے کبھی سر نہ جھکایا۔ مولانا منظر صادق نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وہیں ہردوئی روڈ کے سرفراز گنج میں المؤمل کلچرل فاؤنڈیشن اور مقامی باشندوںکی جانب سے بلقیس جہاں کی مسجد میں جلسہ اور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا موسی رضا نے جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی سوجھ بوجھ اور بہادری سے عراق سے آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیم سے مقابلہ کیا اور جنگ لڑکر فتح حاصل کی۔ مجلس اور جلسہ میںمولانا منور حسین ، مولانا عزادار حسین، مولانا منہاج حیدر رضوی، مولانا منظر سمیت بڑی تعداد میں مقامی باشندے شامل تھے۔اسی طرح سرفراز گنج کے روضہ حضرت علی میں صبح قرآن خوانی کے بعد مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کو مولانا منظر عباس نے خطاب کیا۔ انہوںنے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ،روضوںکی حفاظت اور دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے شکنجہ سے عراق اور مقدس شہروں کو آزاد کرانے کےلئے کئے گئے تعاون کا ذکر کیا۔
٭خواتین کی جانب سے مجلس اور تعزیتی جلسے منعقد:-المؤمل کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے سرفراز گنج واقع مؤمل ہال میں خواتین نے تعزیتی جلسے اور مجلس کا انعقاد کرکے شہید جنرل قاسم سلیمانی و دیگر شہیدوںکو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ذاکرین نے شہید جنرل قاسم و دیگر شہیدوں کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ جلسہ میں ذاکرہ امانت فاطمہ، کنیزبتول، فرخندہ کاظمی، حجاب فاطمہ، کنیز مہدی، صدف فاطمہ، ثمانہ انجم سمیت دیگر ذاکرہ نے اپنےخیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر خورشید نگارنے اپنا کلام پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular