Thursday, May 9, 2024
spot_img
HomeUrduپہلوانوں کے احتجاج کو تیز کرنے پر مرکزی وزیرکا بیان

پہلوانوں کے احتجاج کو تیز کرنے پر مرکزی وزیرکا بیان

نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے آج احتجاج کرنے والے پہلوانوں پر “گول پوسٹ کو تبدیل کرنے” کا الزام لگایا۔انہوں نے حالیہ دنوں میں اس معاملے پر حکومت کی طرف تبصر ہ دہرایا کہ انہیں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا نا چاہئے جس سےکھیل یا دیگر کھلاڑیوں کو نقصان پہنچے۔
دہلی میں پہلوانوں کے احتجاج کے مقام جنتر منتر پر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے آج نامہ نگاروں سے کہا،کھلاڑیوں نے خود کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم سیاست کرنے کے لیے نہیں ہے۔ لیکن بعد میں سیاسی پارٹیاں آئیں اور گئیں اور اسٹیج بھی شیئر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسمبلی انتخاب سے پہلے گہلوت-پائلٹ میں صلح

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پہلوانوں کو پولیس تفتیش کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا،احتجاج کرنے والے پہلوان تحقیقات مکمل کرنے دیں، آپ کو سپریم کورٹ، پولیس اور محکمہ کھیل پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے جو کچھ اٹھایا ہے اس کی منصفانہ تحقیقات ہو اور اس کے بعد مناسب کارروائی ہو۔انہوں نے کہا دہلی پولیس نے سپریم کورٹ میں کہہ کر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مناسب ہو گا کہ جب تک یہ تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی، آپ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے کھیل، کسی کھلاڑی یا کسی اور کو نقصان پہنچے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular