Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeMarqueeسماجی تنظیمیں، مشکل وقت میں عوام کی مدد کریں: مودی

سماجی تنظیمیں، مشکل وقت میں عوام کی مدد کریں: مودی

نئی دہلی، 30 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک ایک ٖغیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ فی الحال اسے سماجی تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضروی ہے۔ مہلک وائرس ’کورونا‘ کے ملک میں مسلسل پھیلنے کے مد نظر مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی ڈاکٹروں، صحافیوں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات کے ساتھ موجودہ صورتحال میں تعاون کے لیے بات چیت کر چکے ہیں۔


وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے ان تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضرورت ہے۔ سماجی تنظیموں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر ’انسانیت‘ ہوتا ہے، رسائی وسیع تر ہوتی ہے اور جذبۂ خدمت کے سبب عوام کا ان پر اعتماد ہوتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ان خصوصیات کے سبب یہ تنظیم غریبوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی طبی سہولت اور رضاکار بھی مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختصر مدتی منصوبوں اور طویل مدتی نقطۂ نظر کی ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular