ہر لمحہ حالات خراب ہورہے ہیں: کیجریوال

0
128

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہلی میں ہر لمحہ حالات خراب ہورہے ہیں۔

ہر لمحہ حالات خراب ہورہے ہیں: کیجریوال

مسٹر کیجریوال نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہاکہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے فون پر بات کرکے دہلی میں بیڈ اور آکسیجن کی کمی کی معلومات دی ہے اور ان مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں دس ہ زار میں سات ہزار بیڈ کورونا کے لئے محفوظ کرنے کی مانگ کی ہے جو اس وقت صرف 1800ہیں۔

دہلی حکومت آئندہ دو تین دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ آکسیجن بیڈ تیار کرلے گی۔ کامن ویلتھ گیمس ولیج، یمنا اسپورٹس کمپلکس، رادھا سوامی بیاس کے علاوہ کچھ اسکولوں میں بھی بیڈ لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعلی نے ساتھ مل کر کورونا کا سامنا کرنے اور کرفیو میں تعاون دینے کے لئے دہلی کے باشندوں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں، ڈاکٹروں کی این جی اور مذہبی تنظیموں کا آگے آکر مدد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

کورونا کے کیس میں اضافہ کی رفتار چالو ہے اور معاملات میں بہت تیزی سے اضافہ ہور ہاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پازیٹیویٹی کی شرح بڑھ کر تقریباً 30فیصد ہوگئی جبکہ یہ اس کے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صرف 24فیصد تھی۔

وزیراعلی نے کہاکہ دہلی کے اندر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تقریباً 25,500معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24ہزار کیس آئے تھے اور اس کے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 19,500کیس آئے تھے۔ ابھی کورونا کے کیس میں اضافہ کی رفتار چالو ہے اور معاملات میں بہت تیزی سے اضافہ ہور ہاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پازیٹیویٹی کی شرح بڑھ کر تقریباً 30فیصد ہوگئی جبکہ یہ اس کے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صرف 24فیصد تھی۔ پازیٹیویٹی کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 24فیصد سے بڑھ کر 30فیصد ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here