صدر انڈونیشیا نے چرچ گیٹ حملے کو دہشت گرد انہ حملہ قرار دیا

0
123

جکارتہ 29 مارچ : انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودونے سلاویسی جزیرے پر واقع چرچ کے باہر ہوئے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد انہ حملہ قرار دیا ہے۔

صدر انڈونیشیا نے چرچ گیٹ حملے کو دہشت گرد انہ حملہ قرار دیا

یہ بات صدر ویدودونے نیوز ایجنسی انتارا سے گفتگو کے دوران کہی۔
مسٹر ویدودو نے کہا ’’میں مکاسر میں سیکریڈ ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل چرچ کے گیٹ کے قریب ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے اس کا کسی بھی قسم کی دینی تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام مذاہب دہشت گردی کے خلاف ہیں‘‘۔

انڈونیشیا کے جنوبی سلاویسی صوبے کے دارالحکومت مکاسر میں اتوار کے روز سیکریڈ ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل چرچ کے قریب دھماکہ ہوا تھا ۔ اس  میں اب تک کم از کم 19 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا ئی صدر نے کہا کہ انہوں نے پولیس کو اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی ہدایات دی ہے۔ انڈونیشیا کے جنوبی سلاویسی صوبے کے دارالحکومت مکاسر میں اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10:28 بجے سیکریڈ ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل چرچ کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا ۔ اس دھماکے میں اب تک کم از کم 19 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دو مشتبہ حملہ آور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے چرچ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوششکی لیکن انہیں چرچ کے سکیورٹی عملہ نے روک دیا جس کی وجہ سے چرچ کے باہر ہی دھماکہ ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here