سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک کی زیرِ ملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی سروس کا آغاز کردیا۔
واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانب والی معلومات کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے کمپنی نے نئے اسٹیکرز متعارف کرائے ہیں۔
A new Sticker Pack is available now for iOS and Android: Ramadan Together.
Open the @WhatsApp Store to download it or: https://t.co/BTWybmyomG pic.twitter.com/HHm89NuylG— WABetaInfo (@WABetaInfo) April 12, 2021
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے اسٹیکرز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ ان اسٹیکرز کے ذریعے افطار ، سحری اوقات اور روزے کی اہمیت اور اس کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والے مسلمان صارفین نے ان اسٹیکرز کو پیش کرنے پر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ پانچ روز قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے تمام صارفین کے لیے نئی سہولت پیش کی جس کے تحت وہ اپنے اکاؤنٹ کو کمپیوٹر میں لاگ ان کر کے آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف کا موبائل انٹرنیٹ سے منقطع ہوجائے گا تب بھی کمپیوٹر پر کال جاری رہے گی۔
ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ کالز کس طرح کی جاسکتی ہیں؟
اس کے لیے ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے نئے ورژن کی ضرورت ہوگی۔
اگر کوئی لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے تو اُسے ہیڈ فون کی ضرورت نہیں، لیپ ٹاپ میں مائیک اور اسپیکر کا ہونا لازمی ہے۔
عام کمپیوٹر پر استعمال کرنے والے صارف کو مائیک والے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی۔
اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا، اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا لازمی ہے۔