Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeSliderصومالیہ میں بم دھماکے میں 17 کی موت

صومالیہ میں بم دھماکے میں 17 کی موت

موغادیشو، 15 اپریل : صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے نزدیک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔

صومالیہ میں بم دھماکے میں 17 کی موت

مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں ایک بس بھی آگئی جو کہ راجدھانی موغادیشو سے جنوبی شوبیلے علاقے کی جانب جارہی تھی۔

اس حملے کے لئے شدت پسند تنظیم الشباب کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔ مشرقی افریقہ میں سرگرم الشباب صومالیہ میں حکومت کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلا رہا ہے۔ یہ تشدد پسند تنظیم صومالیہ میں شرعی قانون نافذ کرنا چاہتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular