شیوراج کا گوالیار میں بس-آٹو کی ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت- Shivraj extends condolences to those killed in Gwalior bus-auto collision

0
105

Shivraj extends condolences to those killed in Gwalior bus-auto collision

بھوپال:  مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گوالیار میں بس اور آٹو کے درمیان ہوئی ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرکے کہا،’ گوالیار میں بس اور آٹو میں ٹکر سے ہوئے شدید حادثے میں کئی انمول زندگیوں کے بے وقت گذر جانے سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔ مالک سے ان کی روحوں کو اپنے قدموں میں جگہ دینے اور اہل خانہ کو یہ مصیبت برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔ میں اور ریاست کے عوام تکلیف کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا،’ریاستی حکومت کی جانب سے تمام ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو چار لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپیے کی امدادی رقم دی جائے گی‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here