Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeUrduسینئرصحافی و ادیب شاہنواز قریشی کا انتقال

سینئرصحافی و ادیب شاہنواز قریشی کا انتقال

لکھنؤ۔ رابطہ عامہ اطلاعات و نشریات کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر،نیا دور کے سابق مدیراور اتر پردیش اردو اکادمی کے سابق سکریٹری شاہ نواز قریشی کا آج رات ساڑھے نو بجے ان کی رہائش گاہ لا بازارکھالا پر انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 75 برس تھی۔ گزشتہ ہفتہ سہارا ہاسپٹل میں ان کی آنتوں کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد سے وہ مستقل وینٹی لیٹر پر تھے۔آج شام ڈاکٹروں نے انھیںگھر لے جانے کو کہا تھا۔
شاہ نواز قریشی کی پیدائش 16 مارچ 1948 کوکولکتہ میں ہوئی تھی اور ہیں انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔1959 میں ان کے والدین لکھنؤ آگئے،آگے کی تعلیم کے مرحلے یہیں طے ہوئے۔مرحوم ادیب و دانشوراور بے باک صحافی بھی تھے۔انھوں نے ہیم وتی نند بہوگنا کے اخبارجدید شاہراہ میں بحیثیت مدیر کام کیا۔سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے بعد روزنامہ اودھ نامہ سے ایک عرصہ تک وابستہ رہے۔ انھوں نے ادبی دنیا میں اپنی تحریروں سے الگ شناخت قائم تھی۔ ان کی کتاب ادبیات و شخصیات کافی مقبول ہوئی۔ان کے انتقال پر ادبی و دیگر اہم شخصیات نے تعزیت پیش کیں۔خبر لکھے جانے تک تدفین کے سلسلہ میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ ، دو بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular