Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeEditorialشاہین باغ والو! ہوشیار

شاہین باغ والو! ہوشیار

دہلی کے الیکشن آپ سے متاثر نہ ہوں

9415018288

ایک دہلی کا الیکشن ہے جو اپنے پانچ سال کی کارکردگی پر لڑا جارہا ہے، موجودہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے اپنے پانچ برسوں میں سرکاری اسکولوں کی تصویر بدل دی، اس کی مدتِ کار میں سرکاری ہیلتھ سینٹر بھی مریضوں کو شفا دینے لگے، بجلی پانی مفت ہوگیا، یعنی غریبوں کی حکومت آگئی اس نے غریبوں کیلئے کام کیا۔ دوسری جانب مقابلے میں بغیر ڈرائیور کے مودی جی اور امیت شاہ کے کندھوں پر سوار بی جے پی ہے جسے کجریوال کے دعوئوں کی حقیقت بتانی ہے، اس سے بہتر دہلی بنانے کا یقین دلانا ہے، اس کے درمیان اچانک کہیں سے شاہین باغ آگیا ہے جس سے دہلی الیکشن کا کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ دہلی میں کسی کی بھی حکومت بنے، اس سے شاہین باغ کا مسئلہ نہیں سلجھنا۔ ایسے میں شاہین باغ میں بیٹھی اپنی ماں، بہنوں اور بیٹیوں سے بس یہی گذارش ہے کہ وہ اپنے خیرخواہوں سے پوچھیں کہ ان کی اس قربانی کا جانے انجانے کوئی فائدہ تو نہیں اُٹھا رہا ہے، ان کے اس وقت کے احتجاج سے دہلی الیکشن پر برے نتائج تو نہیں ہوں گے۔ دہلی کا الیکشن جو پارٹی اپنی پانچ سال کی کارکردگی پر لڑرہی ہے اور مخالف پارٹی بھی دہلی کو بہتر بنانے کی بات کررہی تھی وہ کہیں شاہین باغ میں الجھ کر دہلی کا نقصان تو نہیں کرے گی۔ اس لئے آپ ایک بار بہت سوچ سمجھ کر اپنے خیرخواہ دانشوروں سے اپنے ہمدردوں سے اس بارے میں ضرور تبادلہ خیال کریں اور پھر وہ کریں جو آپ کی انا کے لئے نہیں آپ کے یا کسی ایک کے ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کیلئے، ملک کی جمہوریت کیلئے آپ کی تحریک آپ کے مقصد کی بقاء کیلئے ہو۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular