Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeSliderسعودی عرب : جمعے کا خطبہ کورونا ایس او پیز کی پابندی...

سعودی عرب : جمعے کا خطبہ کورونا ایس او پیز کی پابندی پر

سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ نے مملکت بھر کی جامع مساجد میں خطبہ جمع کورونا سے بچاو کے لیے بنائے گئے ضوابط اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس سلسلے میں وزارت کے ذمہ دارانہ کو خط لکھ کر واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ وہ آئمہ مساجد اور خطیب کو خطبہ جمعہ کورونا ایس او پیز کے موضوع پر دینے کا پابند بنائیں۔

خطبہ جمعہ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے اور وبا کی سنگینی کے نکات کو اجاگر کریں۔ نمازیوں کو تلقین کی جائے کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے مروجہ اصولوں اور پابندیوں کی پاسداری کی جائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں طویل عرصے کے تعطل سے نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا وبا کے کیسز بڑھتے کیسز کی وجہ سے کئی ماہ تک مملکت میں نماز جمعہ کی مساجد میں ادائیگی پر پابندی عائد تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular