میانمار فوجی سربراہ کی فیملی کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں

0
166

امریکانے میانمارکی فوج کے سربراہ کے دوبچوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے فوجی سربراہ کی فیملی کی چھ کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگادی گئیں۔

میانمار فوجی سربراہ کی فیملی کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ کمانڈنگ افسران کے ذریعے مبینہ طور پر قتل و غارت گری کی جارہی ہے، سیکیورٹی فورسز مظاہرین پرمیدان جنگ کے ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہیں۔

سلامتی کونسل نے میانمار میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسزکے تشدد کی مذمت کی تاہم سلامتی کونسل اراکین میانمارمیں فوجی قبضے کی مذمت پرمتفق نہ ہوسکے۔

ادھر چین نے میانمار میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سفارتکاری اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ میانمار میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کا وقت آگیا ہے۔

میانمارمیں جمہوریت کے حامیوں پر سیکیورٹی فورسز کا تشدد جاری ہے۔ مظاہرین پرکریک ڈاؤن میں 60 سے زائدافراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here