کورونا وائرس : ایس جے شنكر نے دیر رات دہلی ہوائی اڈہ پر تیاریوں کا جائزہ لیا

0
64

نئی دہلی، 18 مارچ : وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے منگل کودیر رات دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ کر کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر جي شنکر نے ہوائی اڈے پر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کر کےموجودہ حالات کا جائزہ لیا اور بات چیت کی۔


وزیر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’ ہندوستان کام کرتا ہے کیونکہ بے شمار ہندوستانی رات دن، بارش-دھوپ میں کام کرتے ہیں۔ آج رات میں نے دہلی ہوائی اڈے پر جاکر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کی،

جس میں كووڈ -19 کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ صحت اور سیکورٹی حکام سے بات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والاجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 140 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here