ری پبلکن کا دعوی مسترد

0
128

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس ارکان نے سابق صدر کے مواخذے کے غیر قانونی ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن ارکان نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کا مواخذہ غیر قانونی ہے۔

ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس ارکان نے سینیٹ میں سابق صدر کے مواخذے سے متعلق رپورٹ کا خلاصہ تیار کیا ہے جس میں ٹرمپ پر اپنے حلف کی خلاف ورزی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے جھوٹے دعوے، چھے دسمبر کے واقعات کا سبب بنے اور ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی دعوت دے کر انہیں کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔

اس رپورٹ میں سینیٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹرمپ کو سزا دے اور انہیں دائمی طور پر ملکی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔ توقع ہے کہ سابق صدر کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی آٹھ فروری سے شروع ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here