مودی، شاه- سونیا سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے دی یوم جمہوریہ کی مبارک باد

0
124

نئی دہلی، 26 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔


مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا’’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارک باد، جے ہند! ‘‘
وہیں مسٹر شاہ نے ٹویٹ کر کے کہا’’تمام ہم وطنوں کو 71 ویں یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد‘‘۔

مسٹر نڈا نے ٹوئٹر پر ملک کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا’’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انصاف، آزادی، برابری، قومی اتحاد اور سالمیت اور بھائی چارے کے لئے وقف ’یوم جمہوریہ‘ کی دلی مبارکباد۔ آئیے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ان اعلی آدرشوں کو دوبارہ یاد کرکے ہندوستان کی ترقی میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں‘‘۔

ادھر، محترمہ سونیا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا’’آپ سبھی کو یوم جمہوریہ کی دل سے مبارک باد‘‘۔
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا’’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here