راہل گاندھی کا سوال،’حکومت کووڈ ویکسی نیشن کب شروع کرے گی؟‘

0
106

نئی دہلی  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کوڈ وبا کو روکنے کے لئے  وی کسی نیشن مہم شروع ہوچکی ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں ، لہذا وہ (مسٹر مودی) بتائیں کہ ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی۔

 

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مسٹر مودی سے سوال کیا ’’اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ کے ٹیکے پلائےجا چکے ہیں۔ یہ عمل چین ، امریکہ ، برطانیہ ، روس میں شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر مودی ، مجھے بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک زیادہ تر لوگوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here