Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeSliderپاکستان سینٹ میں پی ٹی آئی کا قبضہ

پاکستان سینٹ میں پی ٹی آئی کا قبضہ

اسلام آباد،13 مارچ : حکومتی امیدوار صادق سنجرانی ایک بار پھر سینیٹ کے چیئرمین جبکہ مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سینٹ میں پی ٹی آئی کا قبضہ

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ایوان بالا کے 98 اراکین نے ووٹ دیئے تھے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے اور ان کو ملنے والے 7 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا اور ایک ووٹ دونوں اُمیدواروں کے لیے نشان زدہ ہونے پر مسترد ہوا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لیے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے جبکہ عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے اور کوئی بھی ووٹ مستر نہیں ہوا۔

’ڈان‘ اخبار کے مطابق پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں کیونکہ ان میں خانے کی جگہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگی ہوئی ہے جبکہ ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا گیا جس کے باعث اسے مسترد کیا گیا، اس طرح مجموعی طور پر 8 ووٹ مسترد ہوئے۔

انہوں نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں موجود تمام 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے۔
یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کو چیلنج کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular