نیویارک: دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیزوس ایمیزون کے سی ای او ہیں اور ان کے اثاثے 188 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ لیکن اب دیگر ارب پتی حضرات نے ان کے گھر کے باہر مظاہرہ کرکے اسے ایمانداری سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غالباً یہ پہلا مظاہرہ ہے جس میں’محبِ وطن ارب پتی‘ نامی گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ہیں۔ یہ تمام لوگ جیف بیزوس کے 8 کروڑ ڈالر کے فلیٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جو مین ہٹن میں واقع ہے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ جیف بیزوس ’ایمانداری سے ٹیکس‘ ادا نہیں کررہے۔
مظاہرین نے کہا کہ جیف ٹیکس نہیں دیتے، اسے حق نہیں پہنچتا کہ وہ لوگوں کو خریدے اور اسے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرنا ہوگی جو کووڈ وبا کی وجہ سے بہت سے مسائل میں گرفتار ہیں
ارب پتی مظاہرین میں ایبی گیل، ٹم ڈزنی، اور مورس پرل بھی شامل تھے جو مختلف کمپنیوں میں شراکت رکھتےہیں۔ مظاہرین نے میگا فون سے جیف بیزوس کے گھر کی جانب منہ کرکے ان سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کیا۔ شرکا میں ڈیموکریٹ جماعت کی امیدوار ڈینیئل بروکنر بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جیف نے کووڈ وائرس وبا کے دوران بے حساب دولت کمائی لیکن اسی شہر کے لوگ بیروزگاری اور مسائل میں گرفتار ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ وہ (جیف) ٹیکس نہیں دیتے، اسے حق نہیں پہنچتا کہ وہ لوگوں کو خریدے اور اسے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرنا ہوگی جو کووڈ وبا کی وجہ سے بہت سے مسائل میں گرفتار ہیں۔
اسی گروپ نے شہر میں اشتہاری بورڈ والے ٹرک بھی دوڑائے جن پر’ امیروں پر ٹیکس لگاؤ‘ اور جیف بیزوس کی تصویر کے ساتھ ’مجھ سے ٹیکس لے کر دکھاؤ‘ جیسے نعرے درج تھے۔