پرائیوٹ لیبارٹریوں میں بھی ہوگی کورونا کی مفت جانچ : سپریم کورٹ

0
109

نئی دہلی، 8 اپریل ؛سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم شدہ پرائیوٹ لیبارٹریوں میں بھی کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ کی جانچ مفت کی جائے گی ۔ کورٹ نے دن میں سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرائیوٹ لیبارٹریوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لئے زیادہ فیس نہیں وصول کی جا سکتی اور وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گا ۔

اس کے بعد عدالت نے شام کو عبوری حکم جاری کیا، جس میں اس نے واضح کیا ہے کہ جس طرح سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ مفت ہو رہی ہے،ویسے ہی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ لیبارٹریوں میں بھی یہ جانچ مفت کی جائے گی ۔ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں فوری طور پر ضروری ہدایات جاری کرے گی ۔

 

عدالت نے عرضی گزار ششانک دیو سدھي کی دلائل کو ابتدائی نظر میں صحیح مانتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پرائیوٹ لیبارٹریوں کو بھی آگے بڑھ کر ملک کی خدمات کرنی چاہئے ۔ مفت جانچ کے لے ان لیبارٹریوں کو حکومت کی جانب سے کچھ رقومات فراہم کی جانی چاہئے یا نہیں، اس تعلق سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here