پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

0
157

نئی دہلی ، 7 جون : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ ہونے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 28 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دہلی میں ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ممبئی میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.52 روپے اور ڈیزل 93.58 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.28 روپے اور ڈیزل 27 پیسے بڑھ جانے 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.71 روپے اور ڈیزل 90.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 95.31 ——86.22
ممبئی —— 101.52 —— 93.58
چنئی —— 96.71 -—— 90.92
کولکاتا —— 95.28 —— 89.07

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here