Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeSliderپٹرول اور ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ

نئی دہلی ، 9 جون : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو مستحکم رہنے کے بعد آج ایک بار پھر نئی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ

ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 25۔25 پیسے اضافے کے ساتھ بالترتیب 95.56 روپے اور 86.47 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔

گزشتہ 4 مئی سے اب تک 21 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 16 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 5.74 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 101.76 روپے ، چنئی میں 23 پیسے اضافے کے ساتھ 96.94 روپے اور کولکاتہ میں 24 پیسے بڑھ کر 95.52 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں ڈیزل 27 پیسے ، چنئی میں 23 پیسے اور کولکتہ میں 25 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.85 روپے، کولکاتہ میں 89.32 روپے اور چنئی میں 91.15 روپے ہوگئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیز ل
دہلی—— 95.56 ——86.47
ممبئی ——101.76 ——93.85
چنئی —— 96.94 -—— 91.15
کولکاتا —— 95.52 —— 89.32

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular