پٹرول اور ڈیزل کے دام 11 روز سے ریکارڈ سطح پر برقرار

0
126

نئی دہلی ، 10 مارچ : بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان بدھ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کے روز مسلسل 11 ویں دن مستحکم رہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کے دام 11 روز سے ریکارڈ سطح پر برقرار

بیرون ملک کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 68 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔

ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here