ٹی وی صحافی کی پیشگی ضمانت کو چیلنج دینے والی عرضی خارج

0
134

نئی دہلی، 4 جون : سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز عصمت
دری کے معاملے میں ممبئی کے ٹی وی صحافی ورون ہیریمتھ کی پیشگی ضمانت کو چیلنج دینے والی درخواست کو خارج کردیا۔

ٹی وی صحافی کی پیشگی ضمانت کو چیلنج دینے والی عرضی خارج

ممبئی کے ٹی وی صحافی ورون پر دہلی میں ایک ماڈل کی عصمت دری کا الزام ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے 13 مئی کو ورون کی پیشگی ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی ، جسے عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا تھا۔

جسٹس نوین سنہا اور جسٹس اجے رستوگی کے تعطیلی ڈویژن بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شکایت کنندہ کی اپیل خارج کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ نیتہ رما کرشنن نے دلیل دی کہ ہائی کورٹ کا ملزم کو پیشگی ضمانت دینے کے فیصلے غلط ہے۔

یہ معاملہ تھانہ چانکیہ پوری سے متعلق ہے۔ نچلی عدالت نے صحافی کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی ، لیکن ہائی کورٹ نے ورون کو راحت دیتے ہوئے پیشگی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

محترمہ رام کرشنن نے عرضی گزار کی حمایت کرتے ہوئے متعدد دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکلہ نے کمرے کے اندر بار بار جنسی تعلقات قائم کرنے کے لئے منع کیا تھا۔

ڈویژن بینچ نے ان کی دلیل اور عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرد درخواست کرتا ہے اور ایک خاتون راضی ہوجاتی ہے ، کیاس اس مرحلے میں اس سے آگے بھی کچھ کہنے کی ضرورت ہے۔

یہ معاملہ تھانہ چانکیہ پوری سے متعلق ہے۔ نچلی عدالت نے صحافی کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی ، لیکن ہائی کورٹ نے ورون کو راحت دیتے ہوئے پیشگی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here