Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeNationalآکسیجن لے کر دہلی پہنچی آکسیجن ایکسپریس

آکسیجن لے کر دہلی پہنچی آکسیجن ایکسپریس

نئی دہلی،27 اپریل : قومی دارالحکومت کے مریضوں کے لئے تقریبا 70 ٹن حیات بخش آکسیجن والی پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین منگل کی صبح یہاں پہنچی۔

 آکسیجن لے کر دہلی پہنچی آکسیجن ایکسپریس

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹر پر یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا’’آکسیجن ایکسپریس چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے قومی دارالحکومت میں مریضوں کے لئے آکسیجن لے کر دہلی پہنچی ہے۔ ہندوستان ریلوے کووڈ ۔19 کے خلاف ہماری لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اورملک بھر میں حیات بخش وسائل کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آکسیجن کو دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا جائے گا۔

مسٹر گوئل نے جنوبی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین کی 44 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روزچھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ’جندل اسٹیل ورکس‘ سے ٹرین دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔

ملک بھر میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ریلوے نے حیات بخش گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مائع میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں آکسیجن گیس کی زبردست قلت کا سامنا ہے۔ پیر کو دہلی میں کورونا کے 20،201 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی اور 380 مزید افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب 10،47،916 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا سے اب تک 14،628 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،690 افراد کے کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ اتوار کے 30.21 فیصد کے مقابلے میں مثبت شرح 35.02 فیصد پر پہنچ گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular