13مئی کو عیدالفطر، ماہرین فلکیات نے ماہِ صیام اور عیدالفطر کی پیش گوئی کی

0
79

ریاض : سعودی عرب میں ایک ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا وموسمیات کے پروفیسر عبداللہ المسند نے 1442ھ کے ماہ صیام اور عید الفطر کے بارے میں پیش گوئی کی ہے۔

13مئی کو عیدالفطر، ماہرین فلکیات نے ماہِ صیام اور عیدالفطر کی پیش گوئی کی

ان کا کہنا ہے کہ ان کے حساب میں اس سال شعبان المعظم 30 دن کا ہوگا۔ مکہ مکرمہ کے افق کے مطابق 29 شعبان کو چاند سورج سے 26 منٹ قبل غروب ہو گا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک پوسٹ میں 30 شعبان کو صبح پانچ بج کر 31 منٹ پر سورج اور چاند کا ملاپ ہوگا۔

اس کے ساتھ منگل 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظرآئے گا۔ 29 رمضان المبارک کا چاند مکہ کے افق کے مطابق سورج سے 12 منٹ قبل غروب ہوگا۔ سورج اور چاند کے درمیان ملاپ اسی رات 10 بجے ممکن ہے مگر مغربی افق پر چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس طرح رمضان المبارک 30 دن کا ہو گا۔انہوںنے مزید کہا کہ سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here