ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد ایک لاکھ85ہزار

0
128

نئی دہلی ، 10 مارچ : ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز میں گزشتہ کچھ دنوں سے اچانک آئی تیزی کے درمیان ایکٹیو کیسز میں ایک بار پھر کمی آئی ہے ۔

ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد ایک لاکھ85ہزار

گزشتہ کچھ دنوں سے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا ، لیکن اب کمی نظر آرہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز میں 2864 کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ منگل کو ایکٹیو کیسز کی تعداد 1285 رپورٹ ہوئی تھی ۔

اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے اوپر 133 ہو گئی ہے۔ منگل کے روز یہ تعداد 77 ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کافی کم تھی۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مریضوں کی تعداد پیر کو 97 اتوار ، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 درج کی گئی تھی۔

دریں اثنا ، ملک میں اب تک دو کروڑ 43 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جاچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here