Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeMarqueeامفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے...

امفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ مودی

نئی دہلی، 21 مئی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پورا ملک طوفان امفن سے متاثرہ مغربی بنگال اور اڑیسہ کے ساتھ متحد ہے اور انہیں ضروری مدد پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
مسٹر مودی نے آج ٹوئیٹ کرکے کہا،”مغربی بنگال میں طوفان کی وجہ سے ہوئی تباہی کا منظر دیکھا ہے۔ اس مشکل وقت میں پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور بھلائی کی آرزو کرتا ہوں۔ متاثرہ علاقوں میں صورت حال معمول پر آئے پوری کوشش کی جا رہو ہے۔“


انہوں نے کہا،”قومی آفت راحتی فورس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ اعلی افسران بھی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ مغربی بنگال حکومت کے ساتھ تال میل کررہے ہیں۔ متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی“۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، ”میری ہمدردی اڑیسہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں جو طوفان کے اثرات سے جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ متاثر لوگوں کی مدد کے لئے انتظامیہ موقع پر ہے اور انہیں تمام ممکنہ مدد دی جائے گی۔ میں دعاکرتا ہوں کہ حالات جلد سے جلد معمول پر آجائیں“۔
اس سے پہلے کابینہ سکریٹری نے بھی قومی بحران مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ریاستوں میں امفن کے بعد پیدا صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کرکے صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور انہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular