نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے پھولواری شریف کیس میں کرناٹک، کیرالہ اور بہار میں تقریباً 25 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جنوبی کنڑ ضلع میں ممنوعہ پی ایف آئی کارکنوں سے منسلک 16 ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔
تبدیلی مذہب ایکٹ سمیت کئی فیصلوں کا کرناٹک حکومت لے گی دوبارہ جائزہ
این ڈی ٹیوی نیوز پورٹل کے مطابق بہار کے کٹیہار میں این آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ کٹیہار کے حسن گنج تھانہ علاقے میں مرکزیا تفتیشی ایجنسی کالعدم تنظیم پی ایف آئی لیڈر یوسف ٹولہ کے قریبی ساتھی محمد ندوی کے گھر چھاپہ مارنے پہنچی۔ اس سے پہلے بھی این آئی اے کی ٹیم ماضی قریب میں چھاپے مار چکی ہے۔
کٹیہار میں این آئی اے کی ٹیم نے حسن گنج تھانہ علاقہ کے مظفر ٹولہ میں تقریباً 3 گھنٹے تک چھاپہ مارا۔ این آئی اے کی ٹیم نے ناصر حسین کے گھر پر دستاویزات کی تلاشی لی۔ دوسری طرف مقامی لوگوں کی مانیں تو این آئی اے محبوب عالم ندوی کے بھائی محمد جاوید کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی۔ مقامی سطح پر لوگوں نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔