کورونا وائرس کے ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

0
169

نئی دہلی,5 اپریل : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی تباہی جاری ہے اور اس کے نئے مریض اور ایکٹیو کیسز کی یومیہ تعداد انتہائی سرعت سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر ریکارڈ 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 067 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران 52،847 مریض اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد اب تک 1،16،82،136 ہوچکی ہے۔ملک میں مزید 7،41،830 فعال ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، مزید 478 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،65،101 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 5.89 فیصدجبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 5.89 فیصدجبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 431896 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27508 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2522823 ، جبکہ مزید 222 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55878 ہوچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here