Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeSliderکورونا کےملک میں ایک ہفتہ میں 15.34لاکھ سے زائد کیسز

کورونا کےملک میں ایک ہفتہ میں 15.34لاکھ سے زائد کیسز

نئی دہلی،19اپریل: ملک میں ایک ہفتہ کے دوران 15.34 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کےملک میں ایک ہفتہ میں 15.34لاکھ سے زائد کیسز

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور حالات دن بہ بدن بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ ایک ہفتہ میں ملک میں کورونا وائرس کے 15.34 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہاں گذشتہ پیر کے روز کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.35 کروڑ سے زیادہ تھی ، وہیں آج صبح تک کورونا متاثرین کی تعداد 1.50 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

اسے بھی پڑھیں

کورونا کے دہلی میں 25 ہزار سے زیادہ نئے معاملےاور 161 اموات

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،73،810 نئے کیسز درج ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے۔

اسے بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے سبب بنگال میں میری تمام ریلیاں منسوخ: راہل گاندھی

وہیں اسی مدت کے دوران ریکارڈ 1،44،178 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک 1،29،53،821 مریض اس موذی وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 19 لاکھ کو عبور کرکے 19،29،329 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں ، مزید 1619 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،78،769 ہوگئی ہے۔

اسے بھی پڑھیں

ملک کورونا کی بھٹی میں جل رہا ہے اور مودی بنگال انتخابی مہم میں مصروف ہیں : پرومود تواری

اب تک ملک میں 12،38،52،566 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے ۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.00 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 12.81 فیصد ،اموات کی شرح 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular