محبوبہ مفتی کا ٹویٹ میں مرکزی حکومت پر الزام

0
142

سری نگر،26 فروری پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔

 محبوبہ مفتی کا ٹویٹ میں مرکزی حکومت پر الزام
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے لیڈروں کو ’وقار کے ساتھ امن‘ کے وژن میں موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔یقین رکھنے کے پاداش میں جیل میں بند کیا جاتا ہے۔

’حکومت ہند کشمیری مین اسٹریم لیڈروں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ پی ڈی پی کے وحید پرہ، نعیم اختر اور سرتاج مدنی کو ’وقار کے ساتھ امن‘ کے وژن میں یقین رکھنے پر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ضمانت ایک قانون ہے جبکہ جیل ایک استثنا ہے۔ ہم عدالیہ سے بہتر کی امید کرتے ہیں‘۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’حکومت ہند کشمیری مین اسٹریم لیڈروں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ پی ڈی پی کے وحید پرہ، نعیم اختر اور سرتاج مدنی کو ’وقار کے ساتھ امن‘ کے وژن میں یقین رکھنے پر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ضمانت ایک قانون ہے جبکہ جیل ایک استثنا ہے۔ ہم عدالیہ سے بہتر کی امید کرتے ہیں‘۔

بتادیں کہ سال گذشتہ کے 21 دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ سے ایک دن قبل پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر اور سرتاج مدنی کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ پارٹی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد یعنی 25 نومبر کو این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here